(عامر شہزاد) ایف آئی اے نے گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کے دھندے میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پشاور میں کوہاٹ روڈ پر گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کے دھندے میں ملوث بین الصوبائی گروہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور میں کاروباری رنجش پر بھانجے نے ماموں کی جان لے لی
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شعیب میڈیکل ٹیکنیشن ہے اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا تھا، ابتدائی تفتیشن کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ڈاکٹرز بھی ملوث ہیں، تفتیش کرکے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پرائیوٹ ہسپتالوں میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کرتے تھے، ملزم کے موبائل فون سے ڈونرز کے حوالے سے بھی اہم معلومات حاصل کر لی گئی ہیں اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔