(24نیوز) ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے 2 دہشت گردوں کو ماردیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں گل یوسف عرف طور سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے،آپریشن 4 اور 5 جنوری کی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا،مارا گیا دہشت گرد گل یوسف دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا،گل یوسف ٹانک اور ڈی آئی خان میں دہشت گرد حملوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انتہائی مطلوب دہشت گرد گل یوسف کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی، ٹانک کے رہائشیوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن اور امن و امان کی بحالی کیلئے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے الزامات۔۔۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بھی بڑا بیان دیدیا