وائٹ واش کا خطرہ ، پاکستان کے 7 کھلاڑی 68 رنز پر پویلین لوٹ گئے

Jan 05, 2024 | 10:28:AM

وائٹ واش کا خطرہ ، پاکستان کے 7 کھلاڑی 68 رنز پر پویلین لوٹ گئے
وائٹ واش کا خطرہ ، پاکستان کے 7 کھلاڑی 68 رنز پر پویلین لوٹ گئے

(24نیوز)سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا روز ، پاکستان  کے 7 کھلاڑی صرف 68 رنز پر  ہی پویلین لوٹ گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ سڈنی میں کھیل جا رہا ہے ، آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف فیصلہ کن 2.0 کی برتری حاصل ہے البتہ اب قومی ٹیم کے سر پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانا شروع ہو گیا ہے ، کیونکہ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے 7 کھلاڑی صرف 68 رنز پر ہی آوٹ ہو گئے ہیں، پاکستان کو آسٹریلیا کیخلاف صرف 82 رنز کی برتری  حاصل ہے جبکہ کریز پر محمد رضوان 6 رنز اور گیند باز عامر جمال صفر رنز کیساتھ موجود ہیں ۔ 

اس سے پہلے آسٹریلوی ٹیم 2وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز سے تیسرے روز کا آغاز کیا  اور سٹیو سمتھ 38 رنز بنا کر  187 رنز کے مجموعے پر میر حمزہ کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ تھما بیٹھے ، اس کے بعد مارنس لبوشین 60رنز بنا کر آغا سلمان کا شکار ہو گئے ، اس کے بعد ٹڑیوس ہیڈ 10 رنز بنا کر عام جمال کا شکار ہوئے ، الیکس کیری 38 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار ہوئے ، مچل مارش بھی عامر جمال کا شکار ہوئے ان کے بعد آنے والے پیٹ کمنز بنا کھاتے کھولے عامر جمال کی وکٹ بن گئے ،نیتھن لیون 5 رنز بنا کر عامر جمال کو وکٹ دے بیٹھے ،جوش ہیزل ووڈ بھی صفر پر عامر جمال کی وکٹ بنے ، اس طرح آسٹریلیا کی پوری ٹیم 299 رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ پاکستان کو 14 رنز کی برتری حاصل تھی ، پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے کیرئیر کی بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 6 شکار کئے، آغا سلمان نے دو جبکہ میرحمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگ میں  313 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ میزبان ٹیم  نے پہلے روز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنائے،سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے6رنزبغیرکسی نقصان کے آغاز کیا، کیئریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والےڈیوڈ وارنر 34 رنز بناکر سلمان آغا کی گیند پربابراعظم کو کیچ دے بیٹھے، دوسرے اوپننگ بیٹسمین عثمان خواجہ کو47 رنز پرعامرجمال نے پویلین کی راہ دکھائی۔ 

 پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تین ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریز کے آخری میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کسی حد تک درست ثابت نہ ہوسکا،قومی ٹیم کے دونوں اوپنر عبداللہ شفیق اور انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے،سعودشکیل نے 5 بابراعظم  نے 26،کپتان شان مسعود کی مزاحمت بھی 35 رنز پر دم توڑ گئی۔

ٹیم کے ابتدائی چارکھلاڑی صرف 47  رنز پر پویلین لوٹ گئے،آدھی ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد محمد رضوان اور عامر جمال نے ذمہ دارانہ پاٹنرشپ سے اسکورکو آگے بڑھایا، محمد رضوان 88 جبکہ عامر جمال 82 رنز بنا کر نمایاں رہے،آغا سلمان 53 ،جبکہ ساجد خان 15 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔میر حمزہ  7 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔

مزیدخبریں