(24 نیوز) پنجاب میں دھند کا راج برقرار، آج بھی 25 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، پشاور کی تمام پروازیں ری شیڈول ہوئی ہیں،ایئر پورٹ شیڈول کے مطابق شدید موسمی خرابی کی وجہ سے 4 دن میں 150 پروازیں منسوخ جبکہ 300 متاثر ہو چکی ہیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق پشاور اور سیالکوٹ کے فضائی مسافروں کو بسوں سے منزلوں پر پہنچایا جا رہا ہے، پشاور اور اسلام آباد کی 3 پروازوں کو متبادل ایئر پورٹس پر اتارا گیا،ابو ظہبی سے پشاور کی پرواز پی کے 118 کراچی، جدہ سے پشاور کی پرواز ای آر 852 اسلام آباد اتاری گئی۔
مسقط سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 292 کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا، دبئی سے پشاور کی پرواز ای کے 636 اور 637 کی آمد اور روانگی میں تاخیر کی گئی ہے ،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پشاور سے دبئی کی پروازیں پی کے 283، 284 اور دوحہ سے پشاور کی پرواز پی کے 286 منسوخ کر دی گئی ہیں،ایئر عربیہ کی شارجہ سے پشاور کے لیے پروازیں جی9556، جی 9557 منسوخ کر دی گئیں۔
اسلام آباد سے گلگت کی پرواز پی کے 601، 602، شارجہ کی پرواز ای آر 704، دبئی کی پرواز ای آر 702 منسوخ ہو گئی اسی طرح اسلام آباد سے دوحہ کی پرواز پی کے 287، دبئی کی پرواز پی اے 210، پی کے 211 بھی اڑان نہ بھر سکی۔
کراچی سے لاہور کی پروازیں ای آر 522، 523، 524، 525 منسوخ کر دی گئیں جبکہ کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310، 311 بھی آج کے منسوخ شیڈول میں شامل ہیں،اسی طرح کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں پی اے 200، 201، ای آر 502، 503، 505 منسوخ ہوئی ہیں۔