(ویب ڈیسک)ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے قائدو سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض کے معاملے پرالیکشن ٹریبونل نے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔
دورانِ سماعت نواز شریف کی طرف سے بیرسٹر جہانگیر جدون ٹربیونل میں پیش ہوئے،الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ ممبرانِ پارلیمنٹ کی اہلیت کا کیس سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔
یادرہے کہ نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی این اے 15 مانسہرہ سے اعظم خان سواتی نے چیلنج کئے تھے۔