عامر جمال نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ ڈالا

Jan 05, 2024 | 13:30:PM

( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان گیند باز عامر جمال نے  مایہ ناز گیند باز وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ 

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر عامر جمال منفرد اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، عامر جمال آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ کی ایک اننگ میں 50 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں،  میچ کی پہلی اننگ میں عامر جمال نے 82 رنز بنائے اور 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اس سے قبل وسیم اکرم نے 1990ء میں آسٹریلیا کے خلاف 52 اور 123 رنز کی اننگزکھیلی تھیں اور ایک اننگ میں5اور دوسری اننگ میں ایک  وکٹ لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا روز ، آسٹریلیا پہلی اننگز میں 299 رنز بناکر آؤٹ

مزیدخبریں