لاہور اور سرگودھا سے پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف )سرگودھا سے پی ٹی آئی امیدوار انصر اقبال کے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 83،پی پی 73،74،76 سے انصر اقبال کے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ہے ، الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے آر او کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کےفیصلے کالعدم قرار دے دیا، پی ٹی آئی امیدوار انصر اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظور وہ گئی ،الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی امیدوار انصراقبال کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی، جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اپیلوں پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں : انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی بذریعہ آن لائن تجدید کا آغاز
دوسری جانب پی پی 167لاہورسے پی ٹی آئی امیدوار ملک ندیم عباس کے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے ، الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نےملک ندیم کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا،الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے ملک ندیم عباس کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی،جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے ملک ندیم عباس کی اپیل پر سماعت کی، دوران سماعت وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اپیل کندہ کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، کسی مقدمے میں سزا یافتہ نہیں ، ریٹرنگ آفسر نے بلا جواز کاغذات نامزدگی مسترد کئے ، الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپیل کی مخالفت کی مگر الیکشن ٹریبونل کو مطمئن نہ کرسکے ۔