وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک اور عوام دوست اقدام، الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(باسم سلطان ) صوبائی دارالحکومت لاہور کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے حکومت وقت کا ایک اور شاندار اقدام، شہر میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے باغوں کے شہر لاہور میں آلودگی کے خاتمے کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ،لاہوریوں کے لئے الیکٹرک بسیں بطور پائلٹ پراجیکٹ چلائی جائیں گی، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے پری کوالیفیکیشن بین الاقوامی بولی کا اعلان کر دیا، ملکی و غیر ملکی کمپنیز سے ٹینڈر کی کوٹیشنز مانگ لی گئیں ، ورلڈ بنک کی 3.5 ارب کی رقم سے 27 بسیں مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔
سی ای او فائق احمد کا کہنا ہے کہ 4سے 5 ماہ میں بڈرز کا فیصلہ کر لیا جائے گا ،رواں سال ہی شہری سستی اور ماحول دوست بسوں سے مستفید ہو سکیں گے، الیکٹرک بسیں چل جانے سے خزانے کو 300 روپے پر کلومیٹر کا فائدہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی بذریعہ آن لائن تجدید کا آغاز