سینیٹ سے اںتخابات ملتوی کرنے کی قرار دادمنظور، پی ٹی آئی چیئر مین کا ردعمل بھی آ گیا

Jan 05, 2024 | 18:16:PM
سینیٹ سے اںتخابات ملتوی کرنے کی قرار دادمنظور، پی ٹی آئی چیئر مین کا ردعمل بھی آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )بیرسٹر گوہر خان کا سینیٹ سے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی منظوری پر ردعمل آ گیا ۔

تفصیالات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر خان نے ایوانِ بالا کی جانب سے انتخابات کو ملتوی کرنے کی قرارداد کی منظوری کی شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ چند سیاسی جماعتوں کی جانب سے سینیٹ کے فلور کے ذریعے عام انتخابات کو 8 فروری کی مقررہ تاریخ سے آگے لے کر جانے کی کوشش آئین اور جمہوریت پر یلغار ہے، عوام اور الیکشن سے خوفزدہ عناصر نے انتخابات کے التوا کی ماورائے دستور قرارداد کی منظوری کے ذریعے ایوانِ بالا کا تقدس پامال کیا۔ 

بیرسٹر گوہر  کا مزید کہنا تھا کہ دستور کی مقرر کردہ 90 روز کی مدت میں شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، عام انتخابات کے التوا کی غیرآئینی وغیر جمہوری قرارداد کی مںظوری عدالتِ عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی اورتوہینِ عدالت ہے، پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے اور انتخابات میں تاخیر کی مذموم کوششوں کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی، سپریم کورٹ سینیٹ سے منظور شدہ قرارداد کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتخابات کو التوا کا شکار کرنے یا ان کی شفافیت پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کے تدارک کیلئے مؤثر اقدام کرے۔

یہ بھی پڑھیں : نااہلی مدت کے تعین سے متعلق کیس، عدالتی معاون نے جواب جمع کرا دیا