(وقاص عظیم) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر گزشتہ ہفتے کتنا مزید بوجھ لادا گیا ؟ اس حوالے سے ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی ہے ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، اس ہفتے مہنگائی گزشتہ ہفتے کی نسبت 0.81 فیصد اضافہ ہوا، ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 42.86 فیصد اضافہ ریکارڈ کی گئی ، حالیہ ہفتے 19 اشیاء مہنگی اور 9 سستی ہوئیں ، رواں ہفتے ٹماٹر 16 فیصد اور چکن 13.98 فیصد مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے انڈے 3.2 ، پیاز 3 اور کیلے 2.1 فیصد مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں دال چنا 2.12 ، چینی 2 اور دال مونگ 1.68 فیصد مہنگی ہوئی ،ایک ہفتے میں ایل پی جی سلنڈر 1.19 فیصد مہنگی ہوئی ، حالیہ ہفتے آلو 8.68 اور چائے 1.29 فیصد سستی ہوئی، ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : آٹا ختم، یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن فلور ملز کی نادہندہ ہونے کا انکشاف