صدر مملکت نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی 

Jan 05, 2024 | 19:32:PM

(اویس کیانی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی، وزیرِاعظم پاکستان مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین ہوں گے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور تین وفاقی وزراء کونسل کے ممبران ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: سینٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

نگران وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، وزیرِ نجکاری اور وزیر قانون و انصاف کونسل کے ممبران ہوں گے۔

صدر مملکت نے منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 153 کے تحت دی ۔

مزیدخبریں