'کیا ڈرامہ ہے'فرسٹ ڈرامہ آئیکون ایوارڈز 2023 (پارٹ 3)
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کیا ڈرامہ ہے وِد مکرم کلیم فرسٹ ڈرامہ آئیکن ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا۔
ڈرامہ انڈسٹری میں اب ایوارڈ صرف انہیں ملے گا جو ہونگے اس کے اصلی حقدار۔۔
’غیر جانبدارانہ، مستند اور غیر معمولی‘ جی ہاں یہ ہے وہ سلوگن ہے جس پر بنیادرکھی گئی ہےکیا ڈرامہ ہے ود مکرم کلیم فرسٹ ڈرامہ آئیکن ایوارڈز کی ۔جس نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کراچی ( ناپا) میں کیا ڈرامہ ہے ود مکرم کلیم ٹیم کی طرف سے فرسٹ ڈرامہ آئیکن ایوارڈز کی عالیشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بشریٰ انصاری، محب مرزا، حنا دلپزیر، سبینہ فاروق ، عثمان پیر زادہ، شمعون عباسی، فرحان علی آغا، ثاقب سمیر، فیفی ہارون ، شاہیرہ جلیل الباسط ، ٹپو جویری، ندیم بیگ، ثاقب ملک، صائم صادق، محسن علی ،سائرہ غلام نبی جیسی کئی نامور شوبز شخصیات اور مشہور و معروف افراد نے شرکت کی۔
کیا ڈرامہ ہے فرسٹ آئیکن ایوارڈزمیں جہاں بہت کچھ نیا تھا وہیں پہلی دفعہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی ( ڈی او پی) کو بھی ایوارڈز دئیے گئے۔ صرف یہی نہیں بلکہ مِنی سیریز کے لیے پہلی دفعہ ایک الگ کٹیگری بنائی گئی۔
منی سیریز ،کرٹکس چوائس اور پاپولر چوائس کی مختلف کٹیگریز میں26 ایوارڈز دئیے گئے۔
بیسٹ ایکٹریس(کرٹکس چوائس)
سبینہ فاروق(کابلی پلاؤ)
بیسٹ ایکٹریس(پاپولر چوائس)
یمنیٰ زیدی(تیرے بن)
بیسٹ ڈرامہ( مِنی سیریز )
رضیہ(ایکسپریس انٹرٹینمنٹ)
بیسٹ ڈرامہ(کرٹکس چوائس)
کابلی پلاؤ (گرین انٹرٹینمنٹ)
بیسٹ ڈرامہ(پاپولر چوائس)
تیرے بن(جیو انٹرٹینمنٹ)
بیسٹ ڈائریکٹرآف فوٹو گرافی ( ڈی او پی )
اسراد خان (رضیہ)
بیسٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ( اے ڈی )
کشف احمد (رضیہ)