سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرار داد منظور، پیپلز پارٹی نے بہرامند تنگی سے جواب طلب کرلیا

Jan 05, 2024 | 20:02:PM

(24 نیوز)عام انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق سینٹ میں قرار داد  منظور ہونے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے اہم قدم اٹھا لیا ۔

پیپلزپارٹی نے سینیٹر بہرامند تنگی کو  شوکاز نوٹس جاری  کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا، پارٹی کی جانب سے جاری نوٹس میں بہرا مند تنگی کو کہا گیا ہے کہ آپ پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، 

ایوان میں دلاور خان  کی جانب سے قرار داد پیش کرتے وقت آپ موجود تھے، قرارداد پیش کرتے وقت آپ نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی، آپ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے،  آپ کو معلوم ہے کہ پارٹی عام انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے  کوشاں ہے، آپ نے قرار داد کی مخالفت نہ کر کے پارٹی پالیسی سے انحراف کیا ہے ، اس لیے ایک ہفتے کے دوران جواب دیں ۔

یہ بھی پڑھیں : کہیں دھند تو کہیں بارش اور برفباری  ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت 

مزیدخبریں