شدید دھند سے موٹر ویز مختلف مقامات سے بند، فلائٹس آپریشن بھی متاثر 

Jan 05, 2025 | 09:10:AM
 شدید دھند سے موٹر ویز مختلف مقامات سے بند، فلائٹس آپریشن بھی متاثر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) پنجاب کے مختلف شہروں میں  شدیددھند کاراج رہا، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیاہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔

قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات دھند میں گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیزی سے لین تبدیل نہ کریں، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ دھند کے باعث فلائٹس آپریشن بھی متاثر ہے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔