ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دینے والے جج کے پیچھے پڑ گئے

Jan 05, 2025 | 09:38:AM
ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دینے والے جج کے پیچھے پڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے جج کو عدالتی کارروائی سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جج نے کاروبار میں جلعسازی کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور مجرم حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے فحش فلموں کی اداکارہ کے معاملے میں کچھ نہیں چھپایا۔

امریکی نو منتخب صدر نے دعویٰ کیا کہ عدالتی نظام کرپٹ ہے اور اسی لیے لوگ اور کمپنیاں نیویارک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کے لیے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی،یرغمالیوں کی رہائی کیلئے قطر میں مذاکرات شروع

جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی ہے تاہم نو منتخب صدر کو جیل کی سزا ممکنہ طور پر نہیں سنائی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔