لاہورمیں بادل برس پڑے، سردی میں اضافہ، مزید بارش کی پیشگوئی

Jan 05, 2025 | 09:56:AM
لاہورمیں بادل برس پڑے، سردی میں اضافہ، مزید بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ خان)لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش سے سرد موسم کی شدت میں اضافہ، دھند سے لاہورکا ہر منظر دھندلا گیا۔

 لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، انار کلی، سمن آباد، چوک یتیم خانہ، اقبال ٹاؤن، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور چونگی امر سدھو میں بادل برس پڑے ۔

دھند سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ، شہر کا  درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،شہریوں کو شدید دھند اور موسم سے بچاؤ کے لیے احتیاط کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر آگیا

ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 155 ریکارڈ کی گئی ۔