کم عمر لڑکیوں کے چہرے پر جھریاں کیوں پڑتی ہیں؟ وجوہات اور علاج

موبائل فون یا ٹی وی سکرین کا زیادہ استعمال ،جھریاں پڑنے کی وجوہات ہو سکتی ہیں؟

Jan 05, 2025 | 10:30:AM
کم عمر لڑکیوں کے چہرے پر جھریاں کیوں پڑتی ہیں؟ وجوہات اور علاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انسان کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے چہرے کے خدوخال اور جلد میں رونما ہونے والی تبدیلیاں ایک قدرتی عمل ہے لیکن ان تبدیلیوں کا کم عمری یا جوانی میں وقوع پذیر ہونا تشویش ناک ہے۔

اس حوالے سے اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر بتول نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں چہرے پر پڑنے والی جھریوں و جھائیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے حل بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ ہیمو گلوبن کا بڑھ جانا یا پھر آئرن لیول کا کم ہونا جھائیوں کا باعث بنتا ہے اور زیادہ تر جھائیاں آئرن کی کمی سے ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چہرے پر جھریاں پڑنے کی وجہ موبائل فون یا ٹی وی سکرین کا زیادہ استعمال بھی ہے کیونکہ سکرین دیکھتے ہوئے جتنا زور آنکھوں پر پڑتا ہے اس کے اثرات جھریوں کی شکل میں سامنے آتے ہیں۔

ڈاکٹر بتول کا کہنا تھا کہ میرے پاس 15 سال کی عمر تک کی بچیاں بھی یہی شکایت لے کر آتی ہیں اور میں انہیں یہی کہتی ہوں کی سکرین ٹائم کم سے کم کردو اور کوئی اچھی کریم یا سیرم استعمال کرو ۔ انہوں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ یا ٹی وی استعمال کرتے ہوئے چشمہ لازمی پہنیں تاکہ آنکھوں پر زیادہ زور نہ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں : شادی کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟ خاتون ڈاکٹر نے نوجوان کی زبان کاٹ ڈالی

انہوں نے اس کا علاج اور احتیاط بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے بچنے کے لیے وہ غذائیں اور میوے کھائیں جو آپ کے جسم کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔