انگلینڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ  

Jan 05, 2025 | 10:49:AM
 انگلینڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)برطانیہ کے شہر شیفیلڈ کے ریسٹورنٹ میں مذہبی تعصب کا واقعہ پیش آیا ہے۔

انگلینڈ کے علاقے شیفیلڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا، گروہ نے ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ کی اور عملےکو ہراساں بھی کیا۔

ریسٹورنٹ مالک رحیم اللہ خان نے  کہا کہ بھارتی شہری نشے کی حالت میں تھے، کھانا کھانے کے بعد کاؤنٹر پر شور مچا دیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کا گوشت ملایا گیا ہے۔

رحیم اللہ خان کے مطابق حملے میں ریسٹورنٹ کی شیشے اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچا۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے انھیں بتایا کہ بیف مینیو میں ہے ہی نہیں تاہم نشے میں دھت افراد نے ورکرز پر حملہ کر دیا، واقعے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

برطانوی پولیس کی جانب سے شیفیلڈ ریسٹورنٹ میں پیش آنے والے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔