کراچی میراتھون:7 سالہ محمد حارث کا ورلڈ ریکارڈ
21.1 کلو میٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 13 منٹ میں طے کرکے تاریخ رقم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران خان)کراچی میں منعقد دوسری میراتھون میں 7 سالہ محمد حارث نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، فل میراتھون کا ٹائٹل پشاور کے اسرار خٹک، ہاف میراتھون ساہیوال کے محمد اختر اور خواتین میں گلگت کی ممتاز نعمت فاتح رہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں میراتھون کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے اتھلیٹس نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ، میراتھون کی خاص بات 7 سالہ محمد حارث کا ورلڈ ریکارڈ تھا جس میں انہوں نے 21.1 کلو میٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 13 منٹ میں طے کیا، فل میراتھون میں پشاور کے اسرار خٹک نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اسرار نے مقررہ فاصلہ فاصلہ دو گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈز میں طے کیا،فل میراتھون میں بہاولپور محمد ریاض دوسرے نمبر پر رہے، محمد ریاص نے فاصلہ دو گھنٹے 32 منٹ 10 سیکنڈز میں طے کیا، فل میراتھون کا فاصلہ 42 اعشاریہ ایک نو پانچ کلو میٹر پر محیط تھا۔
دوسری طرف ہاف میراتھون ساہیوال کے محمد اختر نے اپنےنام کر لی،محمد اختر نے 21 اشاریہ پانچ کلو میٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے 12 منٹ آٹھ سیکنڈ میں طے کیا،دوسری پوزیشن سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے محمد قاسم کو ملی،قاسم نے فاصلہ ایک گھنٹہ 12 منٹ 53 سیکنڈ میں طے کیا، ہاف میراتھون کے خواتین کے مقابلوں میں گلگت کی ممتاز نعمت نے گرلز ٹائٹل جیت لیا،ممتاز نعمت نے 21 اشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 43 منٹ میں طے کر کے گرلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ریس میں ملک بھر کے اتھلیٹس نےحصہ لیا۔
اسے بھی پڑھیں:پی ایس ایل10؛چھ فرنچائزز کابرقرار رکھے جانیوالے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان