صدر آصف زرداری کا  کرکٹر صائم ایوب کو ٹیلیفون،خیریت دریافت کی 

Jan 05, 2025 | 11:24:AM
صدر آصف زرداری کا  کرکٹر صائم ایوب کو ٹیلیفون،خیریت دریافت کی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدر آصف زرداری نے زخمی کرکٹر صائم ایوب سے جنوبی افریقا میں ٹیلی فون پر بات کی۔

فون کال پر صدر زرداری نے صائم ایوب کو لگنے والی چوٹ کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی،صدرِ مملکت نے صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کو بھی سراہا۔

صائم ایوب نے فون کرنے پر صدر زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا، پاکستان کے کرکٹر صائم ایوب نے صحت یاب ہو کر شاندار پرفارمنس جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 مزید پڑھیں :صائم ایوب6 ہفتے کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے

فون کال کے دوران صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔

پی سی بی نے کہا تھا کہ صائم ایوب ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔