کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر کیا دنیا کا قانون اندھا، بہرہ اور گونگا ہو چکا ہے: مشعال ملک

Jan 05, 2025 | 11:43:AM
کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر کیا دنیا کا قانون اندھا، بہرہ اور گونگا ہو چکا ہے: مشعال ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ 1947 سے لیکر اب تک اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت پر ایک درجن سے زائد قراردیں ہیں، اقوام متحدہ سے پوچھنا چاہتی ہوں ان وعدوں اور قراردادوں کا کیا بنا، جو وعدے کشمیریوں سے حق خودارادیت کیلئے کیے گئے تھے، کیا دنیا کا قانون اندھا، بہرہ اور گونگا ہو چکا ہے۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ کیا کشمیری صرف اس لیے پید ہوئے ہیں کہ ہم اپنے شہداء کو دفناتے رہیں،کیا ہم جیلوں میں ہی پڑے رہیں؟ ،کیا ہم نے کالے قوانین کے تحت ہی زندگی گزارنی ہے،کیا اقوام متحدہ نے ہندوستان کی ہٹ دھرمی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں،تاریخ کبھی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو معاف نہیں کرے گی ۔

اسے بھی پڑھیں:دبئی:دنیاکی مہنگی ترین نمبر پلیٹ 55 ملین درہم میں فروخت 

انہوں نے کہا کہ تاریخ اس لئے معاف نہیں کرے گی کیونکہ کشمیریوں پر ظلم ہوتا رہا اور آپ خاموش ہیں،تاریخ اور دنیا گواہی دے گی کشمیریوں نے خون کے آخری قطرے تک جہاد جاری رکھا ،انشاءاللہ فتح ہمارا مقدر ہے،افسوس دنیا دیکھتی رہی اور خاموش رہی اور کشمیری قربانی دیتے رہے۔