مسجد نبویؐ ریاض الجنہ میں صرف ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کی پابندی ختم
زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق مسجد نبویؐ ریاض الجنہ میں ایک سال کے دوران صرف ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے پابندی کو ہٹا دیا گیا ہے۔
ریاض الجنہ میں سال بھر میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے عائد پابندی ختم ہوگئی ہے، تاہم نسک موبائل کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی۔
نئی ہدایات کے مطابق تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یوم حق خودارادیت،کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئےشہر شہر ریلیاں
مسجد نبویؐ میں موجود زائرین بھی نئے شیڈول کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے اجازت حاصل کر سکیں گے۔