دوسرا ٹیسٹ؛ شان مسعود کی جنوبی افریقا کیخلاف سنچری، بابر81رنز بنا کر آؤٹ

Jan 05, 2025 | 14:19:PM
دوسرا ٹیسٹ؛ شان مسعود کی جنوبی افریقا کیخلاف سنچری، بابر81رنز بنا کر آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 205رنز پر گر گئی،بابر اعظم 81 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ،کریز پر شان مسعود 102 رنز اور خرم شہزاد موجود ہیں۔

 قبل ازیں،پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 194 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی، میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 421 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ریان ریکلٹن 259، ٹمبا باؤما 106، کائل ویرین کے 100 رنز کی بدولت پہلی اننگز میں 615 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 194 رنز ہی بناسکی۔

یوں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہوگئی، قومی ٹیم کو فالو آن کا خطرہ ٹالنے کے لیے 416 رنز بنانا ضروری تھی تاہم قومی بیٹنگ لائن پروٹیز باؤلرز کے آگے لڑکھڑاگئی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں قومی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، ٹاپ آرڈر بلے باز ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، کپتان شان مسعود 2، نائب کپتان سعود شکیل صفر اور کامران غلام 12 رنز بناکر کھیل کے دوسرے روز ہی آؤٹ ہوگئے تھے۔

پاکستان نے تیسرے دن 3 وکٹ پر 64 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو بابراعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز بناکر کریز پر موجود تھے، بابراعظم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ اپنی اننگز کو مزید آگے نہیں بڑھاسکے اور 58 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان بھی کریز پر سیٹ ہوگئے تھے لیکن ایک غیر ضروری شارٹ مارنے کے چکر میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، وہ 46 رنز بنانے میں کامیاب رہے، سلمان علی آغا 19، عامر جمال 15، خرم شہزاد 14، میر حمزہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز سعود شکیل تھے جو بغیر کوئی رن بنائے 20 کے مجموعے پر کگیسو ربادا کا شکار بنے تھے۔

  مزید پڑھیں:زخمی صائم ایوب کو فوری لندن بھیجنےکا فیصلہ

 جنوبی افریقہ کی جانب سے ریان ریکلٹن نے ڈبل سنچری بنائی تھی، ٹمبا باووما اور کائل ویریانے نے سنچریاں بنائی تھیں،پاکستان کی طرف سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے تین تین جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔