وفاقی حکومت کا پولیتھین بیگز پر پابندی کے اقدام پر عمل درآمد تیز کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت نے پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اس ضمن میں وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ بھیج دیا،مراسلے کے مطابق پولیتھین بیگز پر پابندی کے اقدام پر عمل درآمد تیز کیا جائے، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2019ء میں اسلام آباد میں پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ ایک مرتبہ استعمال ہونے والے پولیتھین بیگز کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کی گئی، پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی پلاسٹک ریگولیشنز 2003ء کے تحت لگائی گئی۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارتیں اور محکمے پابندی سے متعلق ریگولیشنز پر سختی سے عمل کریں۔
مزید پڑھیں:مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پَر لگ گئے،خرید پہنچ سے باہر