ڈی جی آئی ایس پی آر  کی مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور نمائندگان کےساتھ نشست 

رہنماؤں اور نمائندگان نے خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا

Jan 05, 2025 | 16:03:PM
ڈی جی آئی ایس پی آر  کی مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور نمائندگان کےساتھ نشست 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری  کے ساتھ  لاہور میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور نمائندگان کی ایک خصوصی نشست ہوئی۔

مختلف مذاہب خصوصاً مسیحی، سکھ اور ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور نمائندگان نے ڈی جی آئی ایس پی آرکے ساتھ خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

مختلف مذاہب خصوصاً مسیحی، سکھ اور ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور نمائندگان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج ہماری آن اور شان ہے ، پوری قوم اورتمام مذہبی مکاتبِ فکر اپنی افواج کے ہمراہ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

اقلیتی برادری کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور آج کی خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ناصرف ہمارے حوصلے بلند ہوئے بلکہ تمام منفی شکوک و شبہات بھی دور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:یوم حق خودارادیت،کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئےشہر شہر ریلیاں

انہوں نے کہاکہ جس طرح پاکستان بنانے میں تمام مذاہب کے ماننے والوں نے قربانیاں دی بالکل ویسے ہی اقلیتی برادری سمیت تمام مذہبی جماعتیں اُسی جذبے اور حب الوطنی سے سرشار ہوکر پاکستان کی خدمت کرتی رہیں گی۔