ضلع کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری 

Jan 05, 2025 | 18:01:PM
ضلع کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: ضلع کرم میں دفعہ 144 نافذ
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن شیرازی)محکمہ ہوم اینڈ ٹرائیبل افئیرخیبر پختونخوا نےضلع کرم میں خراب امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرکے نوٹیفکیشن جاری کردی۔ 

 ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اینڈ ٹرائیبل افئیر عابد مجید کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع کرم میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ،5افراد سے زائد کی اجتماع پر پابندی لگادی گئی اور ساتھ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی لگادی گئی تاہم پولیس کی جانب سے جگہ جگہ گاڑیوں سے لاوڈ سپیکرز کے ذریعے سے کرفیو کے نفاذ کے اعلانات کئے جارہے ہیں۔ 

نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ کچھ عناصر موجودہ کشیدگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع کے حالات مزید بگاڑنے کی کوشش میں ہیں۔ 

 نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ پانج سے زائد افراد کی اجتماع پر پابندی لگا دی گئی،اسلحہ کی نمائش پربھی مکمل پابندی ہوگئی۔ 
 واضح رہے کہ ضلع کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ میں زخمی ہونے والے جاوید اللہ محسود کی جگہ اشفاق خان ڈپٹی کمشنر ضلع کرم تعینات کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں؛ مذاکرات سےحالات کشیدگی سےنکل سکتےہیں،یوسف رضاگیلانی