پی بی 45: دوبارہ پولنگ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری، علی جتک دوبارہ کامیاب

Jan 05, 2025 | 18:32:PM
پی بی 45: دوبارہ پولنگ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری، علی جتک دوبارہ کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)کوئٹہ کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 45کے 15پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد کامیاب ہو گئے، علی مدد جتک نے 6883 ووٹ حاصل  کر کے کامیابی حاصل کی،ان کے مدمقابل پشتون نخوانیشل عوامی پارٹی کے نصر اللہ زیری 4122 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہےجبکہ جمعیت علما اسلام کے امیدوار میر محمد عثمان پرکانی 3731 ووٹ لیکر کر تیسرے نمبر پر رہے ۔

علی مدد جتک کے گھر جشن کا سماں ہے، کارکنوں کی جانب سے بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ ہمیں ڈی سی آفس جانے نہیں دیا جارہا،ہمارے پاس تمام پولنگ کے فارم 45 موجود ہے ،فارم 46 کے مطابق  ہمارے اُمیدوار کو  برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے جھٹکے

یاد رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 45 میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک نے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم ان کی کامیابی کو جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔الیکشن ٹربیونل نے اس حلقے کے پندرہ پولنگ سٹیشنوں میں دھاندلی کے الزامات ثابت ہونے پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا، اس حکم کو بلوچستان ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:P7نمبر پلیٹ کتنے ارب میں فروخت ہوئی؟جان کر آپ دنگ رہ جائیں