اتنی چھوٹی تھی والد کے انتقال پر ہنس رہی تھی، آمنہ الیاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کی جانب سے والد کے انتقال پر بات کرنے کے دوران ان کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں آمنہ الیاس کو اپنے والد پر بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، وہ والد کےانتقال پر بات کرتے ہوئے متعدد بار جذباتی ہوگئیں اور ان کی آنکھوں میں آنسوں آگئے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد کم عمری میں انتقال کر گئے تھے، ان کے انتقال کو 20 سال تک کا عرصہ گزر چکا ہے۔ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ جب والد انتقال کر گئے تھے ان کی والدہ عمر 30 سال کی تھی،اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ نے بڑی مشکلوں سے ان کی پرورش کی، انہوں نے زندگی میں بہت مشکلات دیکھیں، گھر میں کسی مرد کے نہ ہونے سے بھی ان کی زندگی میں مسائل آئے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اس وقت گھر میں مرد کے نہ ہونے کی کمی محسوس ہوتی تھی جب انہیں کوئی مشکل پیش آتی تھی یا پھر کوئی ان کے ساتھ غلط رویہ اختیار کرتا تھا تو وہ کسی مرد کو شکایت نہیں کر پاتی تھیں۔
آمنہ الیاس کے مطابق جب ان کے والد انتقال ہوا اس وقت وہ بہت ہی چھوٹی تھیں اور والد کے انتقال کے وقت بھی وہ ہنس رہیں تھیں، انہیں کچھ سمجھ نہیں تھی کہ والد کے انتقال کا مطلب کیا ہوتا ہے،اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس والد کے انتقال کے وقت کی تصاویر ہیں جن میں وہ مسکراتی دکھائی دیتی ہیں،زندگی کے کس مرحلے پر والد کی کمی سب سے زیادہ محسوس ہوئی کے جواب میں آمنہ کا کہنا تھا کہ چونکہ فیملی کے مالی حالات ٹھیک نہیں تھے اور دیگر بہن بھائی بھی کام کررہے تو میں نے بھی اسی لیے کام کرنا شروع کردیا تھا۔
اداکارہ نے اب حالات اچھے ہیں، اب زیادہ تر کام میں اپنے شوق کے لیے کرتی ہوں لیکن جب کبھی کبھی زندگی سے بہت تھک جاتی ہوں تب ابو بہت یاد آتے ہیں،والد کی محبت، شفقت اور انتقال پر بات کرنے کے دوران آمنہ الیاس متعدد بار آبدیدہ ہوگئیں اور ان کی جانب سے جذباتی ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا صارف کا نیلم منیر کو شادی پر طعنہ، اداکارہ حنا رضوی نے کرارا جواب دیدیا