سری دیوی کی موت کے بعد ارجن کپور اور جھانوی کپور کے تعلقات کیسے بدل گئے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے حالیہ انٹرویو میں اپنی آنجہانی سوتیلی والدہ سری دیوی کو "میم" کہہ کر مخاطب کیا اور فلم "روپ کی رانی چوروں کا راجہ" کے پروڈکشن سے جڑی یادیں شیئر کیں۔
یہ فلم 1993 میں ان کے والد بونی کپور نے پروڈیوس کی تھی اور اس میں انیل کپور، سری دیوی اور جیکی شروف جیسے بڑے نام شامل تھے۔ارجن نے انٹرویو میں کہا:"میری زندگی کا زیادہ تر حصہ میرے والد کے ساتھ فلم 'روپ کی رانی چوروں کا راجہ' کے سیٹ پر گزرا۔ آج بھی یہ ہمارے وقت کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک ہے۔"انہوں نے فلم کے کرداروں اور ایک کبوتری، "جنگو" کا بھی ذکر کیا، جو ان کے لیے خاص یادگار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟تاریخ سامنے آ گئی
ارجن کپور صرف 10 سال کے تھے جب ان کے والد بونی کپور نے 1996 میں سری دیوی سے شادی کی۔ انٹرویو کے دوران ارجن نے اپنے خاندانی تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح سری دیوی کی وفات کے بعد وہ اپنی سوتیلی بہنوں، جھانوی اور خوشی کپور کے قریب ہوگئے۔
ارجن کپور اس وقت اپنی آنے والی فلم "میرے ہزبینڈ کی بیوی" کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، جو 21 فروری 2025 کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ فلم میں ان کے ساتھ بھومی پڈنیکر اور راکل پریت سنگھ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقی بولر آپے سے باہر، بابراعظم کو گیند مار دی