ایدھی فاؤنڈیشن کے بعد ایک اور ایوی ایشن کمپنی کاایئر ایمبولنس سروس چلانے کا فیصلہ

Jan 05, 2025 | 23:27:PM
ایدھی فاؤنڈیشن کے بعد ایک اور ایوی ایشن کمپنی کاایئر ایمبولنس سروس چلانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار) ایدھی فاؤنڈیشن کے بعد کراچی کی ایک اور نجی ایوی ایشن کمپنی کا پاکستان میں ایئر ایمبولنس سروس چلانے کا فیصلہ کیاہے۔ 

نجی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز کا ایئر ایمبولنس طیارہ کراچی پہنچ گیا،جدید ایئرایمبولنس طیارہ پائپر سینیکا سے فوری طور پر مریضوں کو کسی بھی ایئرپورٹ سے کراچی منتقل کیا جائے گا  سی ای او اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولنس سروس کے لیے مزید 2طیارے جلد بیڑے میں شامل کیے جائینگے،ایئر ایمبولنس سروس طیارے میں  ایک مریض کے ہمراہ طبی ٹیم سفر کرسکے گی،ملک بھر میں جہاں بھی ضرورت ہوگی وہاں ایئرایمبولنس سروس طیارے کو بھیج کر  مریضوں کو شفٹ کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: PIA کا لاہور سے کویت فلائیٹ آپریشن کا اعلان