سی این جی استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سی این جی استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ اب دو ہفتے بعد سی این جی سٹیشن آج کھول دیئے جائیں گے۔
ترجمان سوئی سدرن کمپنی کے مطابق ایس ایس جی سی کو مختلف گیس فیلڈز سے موصول ہونے والی گیس کے مقدار میں اضافہ ہوا ہے اور گیس پریشر بہتر ہونے کے بعد پیر صبح 8 بجے سے تمام سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ایس ایس جی سی کو شدید گیس کی کمی کا سامنا رہا، گیس کی کمی کی وجہ سے سبب سی این جی سیکٹر کو گیس کی بندش کا سامنا تھا۔حکومت پاکستان کی لوڈ مینجمنٹ پالیسی کے تحت گھریلو سیکٹر کو گیس پہنچانا اولین میں شمارتھا جس کی وجہ سے سی این جی سیکٹر کو گیس کی بند کی گئی تھی۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ صارفین کو پیش آنے والی زحمت کیلئے کمپنی معذرت خواہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی اور زیادہ مہلک قسم لیمبڈا سامنے آنے کا انکشاف ۔۔27 ملکوں میں پھیل گئی