کورونا سے مزید 19 افراد جاں بحق،1347 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا مریضوں کے 1 ہزار 347نئے کیسز سامنے آگئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 2.97 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں45 ہزار 245 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے1347 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔
Statistics 5 Jul 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) July 5, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 45,245
Positive Cases: 1347
Positivity % : 2.97%
Deaths : 19
این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33299 ہوگئی،ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 907,934 ہوگئی، کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 963,660 ہوچکی ، ملک میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22427 تک ہوچکی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں کورونا سے8 افراد ، پنجاب میں4، خیبرپختونخوا میں4،اسلام آباد میں 1 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 2 مریض دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سی این جی استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری