(ویب ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن نے مہاجرین کی اہمیت اور خدمت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ہمیشہ سے تارکین وطن کی قوم ہے اور رہے گی، تعصب کے ذریعے تارکین وطن کیلئے مشکلات کھڑی کی گئیں۔ کانگریس تارکین وطن کیلئے شہریت کا بل منظور کرے۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے امیگرنٹ ہیریٹیج منتھ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہر امریکی کو آگے بڑھنے کے برابر مواقع دینا ہوں گے، اب موقع آگیا ہے کی پارلیمنٹ انکی شہریت کا بل منظور کرے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے کہا کہ تارکین وطن کیلئے برابری کے مواقع اورشہریت حاصل کرنے میں رکاوٹیں دورکرنا ہونگی، تارکین وطن کی نسلوں نے ایک عرصے سے جرات کا مظاہرہ کیا، اب امریکی اقدار کے مطابق ہمیں پھر سے انہیں خوش آمدید کہنے والی قوم بننے کا عزم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میرے انتظامی ایجنڈے میں مساوات اہم حصہ ہے۔ میری انتظامیہ کا ایک تہائی حصہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے امریکیوں پر مشتمل ہے۔ ہم نے فیڈرل ایجنسیز کو تارکین وطن کا اعتماد بحال کرنے کی ہدایت دی ہے، ہمیں اپنے کئے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ میں ایک کروڑ10کھ کے قریب افراد غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، اب موقع آگیا ہے کہ ہمارا امیگریشن منصوبہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو شہریت کا راستہ فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی جرم ثابت ہونے کے خوف سے رافیل طیارے گھپلا کیس میں تفتیش نہیں کرواتے، راہول گاندھی