عمران خان  ایک روزہ دورے پر گوادر چلے گئے

Jul 05, 2021 | 09:56:AM

  (24نیوز)عمران خان  ایک روزہ دورے پر گوادر  روانہ ہو گئے۔وزیراعظم کے ہمراہ فواد چودھری بھی ہیں،گوادر میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم گوادر میں بھر پور مصروف دن گزاریں گے۔وزیراعظم  گوادر کو 1.2 ملین گیلن واٹر پراجیکٹ منصوبے پرعملدرآمد کے معاہدے پر دستخط بھی کریں گے اس کے علاوہ وہ گوادر میں نارتھ فری زون کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ عمران خان گوادر پورٹ فری زون میں کاروباری اداروں کے لئے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور چین کی جانب سے ساو تھ بلوچستان کے لئے سولر جنریٹر گرانٹ کا ایم او یو بھی ہوگا۔وزیر اعظم کے ساتھ چین سمیت مختلف ممالک کے سفیر بھی گوادرجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 19 افراد جاں بحق،1347 نئے کیسز رپورٹ
 

مزیدخبریں