2اوباشوں کی9 سالہ بچے سے زیادتی۔۔ ویڈیو بھی بنالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوشاب میں 2اوباش نوجوانوں نے 9 سالہ بچے کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ملزم ویڈیو بھی بناتے رہے۔
تفصیلات کےمطابق اجتماعی زیادتی کا واقعہ 3 روز قبل خوشاب کے گاؤں 22 ایم بی میں پیش آیا جہاں 2 ملزموں نے 9 سالہ بچے کو اغواکرکے زیادتی کا نشانہ بنایا ،پولیس نے متاثرہ بچے کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دونوں ملزموں کو گرفتارکر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں طالب علم سے زیادتی ثابت ہوگئی ،ملزموں کے قبضے سے ویڈیو بھی برآمد ۔کارروائی شروع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 13سالہ لڑکی کا بےدردی سے قتل۔۔پہلے نشہ۔۔پھر کئی بار زیادتی کی گئی