(24نیوز)بھکرایم ایم روڈ چاندنی چوک کے قریب تیل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر میں 40 ہزار پیڑول موجود تھاجبکہ معمولی لیکج جاری ہے محمود کوٹ سے راولپنڈی جانے والے آئل ٹینکر کا اسٹیرنگ فری ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔
پولیس کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم ، فائر بریگیڈ ، ایمبولینس سمیت روانہ ہو گئی ہے ممکنہ حادثہ کے پیش نظر ٹریفک کی روانی کو دونوں طرف سے روک دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: فلپائن طیارہ حادثہ، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 50ہو گئی