(24نیوز)لاہور،اسلام آباد،کراچی اور ملک کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے اچانک موسم نے کروٹ لی،لاہورمیں پہلے گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہوئیں جس کے بعد ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں نے شہریوں کو چہروں پر خوشی بکھیر دی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔اس کے علاوہ خطۂ پوٹھوہار، قصور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، میں گرد آلود ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی،خوشاب، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا، پشاور میں آج بھی بالائی علاقوں میں شام کے وقت ہلکی ہلکی بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2اوباشوں کی9 سالہ بچے سے زیادتی۔۔ ویڈیو بھی بنالی