اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی احتساب عدالت میں پیش

Jul 05, 2021 | 11:04:AM

(24نیوز) آمدنی سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی  عدالت میں پیش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران نیب کے گواہ اظہر حسین بھی عدالت میں پیش ہوئے گواہ اظہر کا تعلق الیکشن کمیشن سے ہے گواہ کی جانب سے دستاویزات جمع کروانے پر ملزموں کے وکیل نے اعتراض کردیا کہ نیب کی جانب سے پیش کیا جانے والا گواہ الیکشن کمیشن کا مجاز نہیں ہے۔ 

ملزموں کے وکیل نے کہا کہ  گواہ نے جو دستاویزات پیش کئے ہیں وہ ان کی اتھارٹی نہیں ہیں،گواہ کا جمع کروائے گئے دستاویزات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے، یہ دستاویزات عدالت میں پیش نہیں کرسکتے،ملزم یا تو اس شخص کو گواہ بنایا جائے جو ان دستاویزات کا مجاز ہو، عدالت کے وکیل  نے وکیلوں کے اعتراض پر حکم محفوظ کرلیا۔

عدالت نے سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی آئندہ سماعت پر وکلاء کے اعتراض پر حکم سنایا جائے گا گواہ کی جانب سے 2008 سے لے کر 2018 تک کا ریکارڈ جمع کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    کراچی:میٹرک کے امتحانات شروع

مزیدخبریں