عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی نزدیکیاں۔۔۔ قیاس آرائیاں عروج پر

Jul 05, 2021 | 11:20:AM
عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی نزدیکیاں۔۔۔ قیاس آرائیاں عروج پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ ) بھارتی فلموں کے سپر سٹار عامر خان کی دوسری مرتبہ طلاق ہوگئی ہے۔ عامر اور انکی بیوی کرن رائو نے3جون کو طلاق لئے جانے کا اعلان کیا۔ عامر کے مداحوں کیلئے یہ خبر چونکا دینے والی ہے،لیکن اس سےبھی زیادہ چونکانے والی خبر یہ ہے کہ عامر اورکرن کے طلاق کے بعد سوشل میڈیا پر عامر خان کی ساتھی اداکارہ رہ چکی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ٹرینڈ کررہی ہیں۔

بھارت کے ایک اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق دراصل سوشل میڈیا پر لوگ قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ عامر خان کا کرن راؤ سے طلاق لینے کی وجہ  فاطمہ ثناء شیخ سے نزدیکیاں ہیں۔فاطمہ نے اپنی پہلی ہی فلم ’دنگل‘ میں عامر کے ساتھ کام کیا تھا۔ اس میں انہوں نے عامر خان کی بیٹی کا رول ادا کیا تھا۔ اس سے قبل بھی عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کے تعلقات کی افواہیں سامنے آچکی ہیں۔ ان خبروں پر ردعمل کا اظہار فاطمہ ثناء شیخ نےیہ کہہ کر دیا تھاکہ یہ وہ عامر کو اپنا ایک رہنما  اور لائف گرو مانتی ہوں۔حالانکہ اب بھی لوگ سوشل میڈیا پر عامر اور فاطمہ کے مبینہ تعلقات پر خوب چہ میگوئیاں کررہے ہیں۔

پہلے بھی جب اس طرح کی افواہیں پھیل رہی تھیں تو اس موقع پرفاطمہ ثنا شیخ نے ایک بھارتی فلمی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا تھا کہ’’پہلے میں ان سب  باتوں سے پریشان ہوجاتی تھی۔ مجھے برا لگتا تھاکیوں کہ میں نےکبھی اتنے بڑی سطح پراسطرح کی کسی چیز کا سامنا نہیں کیا ہے۔ اجنبیوں کا ایک جھنڈ جن سے میں کبھی نہیں ملی میرےبارے میں باتیں لکھ رہا ہے۔ وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ اس میں کوئی سچائی ہے یا نہیں۔ اسے پڑھنے والے لوگ مانتے تھے کہ میں اچھی انسان نہیں ہوں۔یہ مجھے پریشان کرتا ہے کیوں کہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ غلط بات کریں۔ لیکن میں نے اسے نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے۔ پھر بھی کچھ دن ایسے بھی ہوتے ہیں جب میں متاثر ہوجاتی ہوں‘‘۔

یاد رہے کہ 52سال کے عامر خان نے 2005 میں کرن رائے شادی کی تھی۔ عامر نے اس سے پہلے1986 میں رینا دتا سے شادی کی تھی۔ عامر اور رینا کے 2بچے جنید اور ایراخان ہیں۔ عامر اور رینا کی طلاق 2002 میں ہوگئی تھی۔ عامر خان اب اس سال کرسمس پر ریلیز ہونیوالی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  گانا’ادھر آنے کا نہیں‘300ملین لوگوں نے دیکھ لیا، ویڈیو خوب وائرل