پولیس اہلکار سمیت 11 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی۔۔ظالم ویڈیو بھی بناتے رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قصورمیں خاتون کو پولیس اہلکار سمیت 11افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،درندہ صفت ملزم زیادتی کی ویڈیو بھی بناتے رہے اور 50ہزار روپے بھتہ بھی مانگتے رہے۔خاتون پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی خاتون اپنے رشتے داروں کے پاس قصورمیں گاؤں کی سیر کے لئے آئی تھی،پولیس اہلکار نے باغ کے مالی کو ساتھ ملا لیا جس نے خود بھی زیادتی کی اور دیگر ساتھیوں کو بھی بلوا کر زیادتی کروائی۔اوباشوں نے خاتون کی دہائی تک نہ سنی اور ویرانی جگہ لیجا کر چھوڑ دیا۔
متاثرہ خاتون جب انصاف کے لئے تھانہ شیخم پہنچی تو سب انسپکٹر نے رپورٹ درج کرنے کی بجائے اسے بھگا دیا اور دوبارہ تھانے آنے پر الٹا مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دیں،ڈی پی او قصور نے معاملہ پر سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے محکمانہ انکوائری کمیٹی بنا دی ۔پولیس نے11میں سے 4ملزموں کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: 2اوباشوں کی9 سالہ بچے سے زیادتی۔۔ ویڈیو بھی بنالی