الزامات کی سیاست پر یقین نہیں کرتے، عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ الزامات کی سیاست پر نہ یقین ہے نہ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم صرف عوام کی خدمات کے لیے آئےہیں، خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، ترقی وخوشحالی کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شفاف پاکستان کی راہ میں آنے والوں کا کوئی مستقبل ہے نہ ہو گا۔
واضح رہے اس سے قبل ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ماضی میں قومی وسائل بے دردی سے لوٹے گئے، پاکستان میں ملک لوٹنے والوں کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو سمجھنا ہوگا کہ حکومت نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کا وی سی آفس کے باہر احتجاج