شادی سے انکار۔۔ لڑکے نے ماں کے سامنے لڑکی کوقتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں نوجوان نے شادی سے انکار پر لڑکی کو والدہ کے سامنے گولی مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے گلستان کالونی کے نجی ہسپتال میں لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ دوا لینے آئی جب لڑکی دوا لے کر ہسپتال سے باہر آئی تو غلام حسین نے اسے روکا جس پرتکرار شروع ہو گئی،غصے میں آکر لڑکے نے والدہ کے سامنے ہی اس کی بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا۔ گولی لگنے سے لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم کو وہاں موجود گارڈ اور شہریوں نے پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے کارروائی شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار سمیت 11 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی۔۔ظالم ویڈیو بھی بناتے رہے