پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کی مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال کردی، ملازمین کی جانب سے جزوی ہڑتال کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال کردی،سیکرٹریٹ میں ملازمین کی جانب سے جزوی ہڑتال کی گئی۔ ملازمین نے سیکرٹریٹ الاؤنس میں سو فیصد اضافے اور ہاؤس ریکوزیشن بھی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ملازمین کا کہنا ہے کہ آج جزوی قلم چھوڑ ہڑتال کی ہے اور اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو مکمل ہڑتال کر دی جائے گی۔ ملازمین کا مزید کہنا تھاکہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ تنخواہوں اور الاؤنسز میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا،حکومت فوری طور پر الاؤنسز میں اضافہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: فلپائن طیارہ حادثہ، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 50ہو گئی