’دلیپ صاحب ٹھیک ہیں‘ سائرہ بانو 

Jul 05, 2021 | 15:11:PM

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے عظیم اداکار دلیپ کمار ابھی بھی ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ وہ ابھی بھی انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہیں۔

بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ان کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو  کو اتوار کو ہسپتال کے باہر دیکھا گیا۔ انہوں نے لوگوں کو باہر جمع ہوتے ہوئے دیکھ کر یہ یقین دہانی کرائی کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ انہوں نے اپنا ہاتھ ہلاتے ہوئے کئی بار لوگوں سے کہا کہ صاحب ٹھیک ہیں۔اس سےپہلے سائرہ بانو  نے اتوار کو انکی صحت کے بارے میں ایک اپڈیٹ جاری کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ’دلیپ صاحب ابھی بھی  ہسپتال کے آئی سی یو میں ہی۔ انکی صحت مستحکم ہے، حالانکہ وہ ابھی بھی آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ انہیں یہاں سے مکمل صحت یاب اور تندرست ہوکر ڈسچارج ہونے کے لئے لوگوں کی دعاوں کی ضرورت ہے‘۔

سانس لینے میں پریشانی ہونے پر گزشتہ 28 جون کو انہیں ہسپتال  میں داخل کرایا گیا تھا۔دلیپ کمار کو سانس میں تکلیف تھی۔ اس وقت ان کے پھپھڑوں کے باہر مائع مادہ جمع ہوگیا، جسے ڈاکٹروں نے کامیابی کے ساتھ نکال دیا تھا اور پانچ دن بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ، 6 جون سے پہلے جب دلیپ کمار اسپتال میں داخل ہوئے تھے تو ان کے انتقال کی غلط خبریں سامنے آنے پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو بے حد غصہ ہوگئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: گوہر خان اور زید دربار کی ہنی مون ٹرپ کی تصاویر وائرل

مزیدخبریں