سول ہسپتال کنٹریکٹ نرسس کا مظاہرہ ،260جاب سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سول ہسپتال کنٹریکٹ نرسس کا مظاہرہ،صدر ینگ نرسس ایسوسی ایشن ملک عزیز کاکڑ کا کہنا ہے کہ 260 کنٹریکٹ نرسس کو جاب سے فارغ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک عزیز کاکٹر نے کہا ہے کہ 6 سال سے کانٹریکٹ پر رکھا گیا کوڈ کی انتہائی سنگین صورتحال میں بھی خدمت کی ۔بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی نرسس بھی ہیں جن کو گذشتہ 6ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی۔ہر سال کنٹریکٹ ری نیو کیا جاتا رہا مگر اب جاب سے نکال دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سینئر نرس اسٹاف بھی ہیں جن کو وینٹی لیٹر ،سی پیپ،بائی پیپ کے لئے ٹریننگ دی گئی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں ہماری خدمات کا صلہ دیں کنٹریکٹ ری نیو کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری کی لطیف اکبر پر حملے کی مذمت: اہم مطالبہ کر دیا