(24 نیوز)پنجاب حکومت نے دیہاڑی پراساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، 15 ہزارسرکاری سکولوں کیلئے دیہاڑی پراساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پرائمری سکول کیلئے720 روپے دیہاڑی پراستاد بھرتی ہوں گے، ایلیمنٹری سکولوں کیلئے 800 روپے دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی ہوں گے، سکینڈری سکولوں کیلئے ایک ہزاردیہاڑی پراساتذہ بھرتی ہوں گے جبکہ ہائیر سیکنڈری سکولوں کیلئے1200 روپے دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی ہوں گے۔
سکولز ٹیچرز انٹرن پروگرام کے تحت 6فیزمیں اساتذہ کودیہاڑی پر بھرتی کیا جائےگا۔ فیزون میں بھرتیوں کیلئے محکمہ سکولزایجوکیشن نے15 جولائی آخری تاریخ مقررکی ہے، فیز ون میں سرکاری سکولوں میں13 ہزار736 اساتذہ بھرتی ہوں گے۔
دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی کرنے کیلئے13 کروڑ49 لاکھ کابجٹ مختص کیا گیا ہے، امیدوارآن لائن ٹیچرزریکروٹمنٹ سسٹم کے تحت اپلائی کرسکتے ہیں
پرائمری جماعت کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک مقرر کی گئی ہے، ایلیمنٹری کیلئے انٹرمیڈیٹ تعلیمی قابلیت مقرر جبکہ سیکنڈری اینڈ ہائیرسکینڈری کیلئے بی اے،بی ایس آنرزتعلیمی قابلیت مقرر کی گئی ہے۔
مرد اساتذہ کیلئے عمرکی حد50 برس ،خواتین کیلئے55 برس مقرر کی گئی ہے، اساتذہ کو لاسزپڑھانے کامعاوضہ سکول کونسل کے فنڈز سے دیا جائےگا۔اساتذہ کی مذکورہ بھرتیوں کیلئے اہل امیدواروں کے انٹرویوز20 جولائی کوہوں گے،سکول کونسل 5 اگست کوبھرتی ہونے والے اساتذہ کولیٹرز جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ سکولزایجوکیشن 9مہینے کے دورانیہ کیلئے اساتذہ بھرتی کرےگا، سکول کونسل اساتذہ کودیہاڑی کے حساب سے معاوضہ اداکرنے کے پاپند ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگاورنہ ردعمل دیں گے:طالبان ترجمان