مدرسہ کیس۔۔ طالب علم سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ منفی آنے کی وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک) مفتی عزیزالرحمان کی طالبعلم سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی جس میں طالب علم سے زیادتی ثابت نہ ہو سکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبعلم کا میڈیکل دیر سے ہونے کی وجہ سے طبی ملاحظہ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ دیرسے ہونے کے باعث منفی آئی تاہم پولیس نے مفتی کیخلاف مقدمے میں مقدس کتاب کی توہین اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل کر لی۔
پولیس نے ایف آئی آر میں مزید دو دفعات کا اندراج کر دیاہے۔مقدمے میں 295 بی اور 298 بھی لگا دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں دفعات نا قابل ضمانت ہیں، فرانزک لیب کی رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔
انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ملزم کاچالان ویڈیو شہادت کی بنا پرمکمل کریں گے۔مفتی عزیز الرحمن کیخلاف 17 جون کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔طالب علم صابر شاہ نے مفتی عزیز الرحمان کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
مقدمہ 377 اور 506 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ملزم مفتی عزیزالرحمن کوجوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوایا جا چکاہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیروزگار اساتذہ کے لئے خوشخبری۔۔ 15 ہزار ڈیلی ویجز ٹیچر بھرتی کرنیکا فیصلہ