اب شیر ،چیتے، بھالو اور دیگر جانوربھی ویکسین لگوائیں گے

Jul 05, 2021 | 16:45:PM
 اب شیر ،چیتے، بھالو اور دیگر جانوربھی ویکسین لگوائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹوئٹ کے مطابق چڑیا گھر میں موجود چیتے، سیاہ بھالو، بھورے ریچھ، پہاڑی شیر اور سفید نیولوں کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی جبکہ اگلے مرحلے میں چیمپنزیز، چمگاڈروں اور دیگر جانوروں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسداد کورونا ویکسین اوکلینڈ کے چڑیا گھر میں موجود ان جانوروں کو لگائی گئی ہے جنہیں کورونا سے سب سے زیادہ خطرہ لاحق تھا، جیسے چیتا، سیاہ بھالو ، بھورا ریچھ، پہاڑی شیر اور سفید نیولا۔

واضح رہے اوکلینڈ کے چڑیا گھر کے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے جانوروں اور مویشیوں کے لیے ادویات تیار کرنے والی امریکن ڈرگ کمپنی کے ساتھ کمیونٹیز میں جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے کیے گئے ایک معاہدے کے پیش نظر کمپنی کی جانب سے 27 ریاستوں میں 70 کے قریب چڑیا گھر وں کے لیے 11 ہزار سے زائد کورونا ویکسین عطیہ کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے ملک بھر کے چڑیا گھروں میں 1100 ویکسین عطیہ کی ہیں، جانوروں کے لیے تیار کردہ کورونا ویکسین یو ایس ڈی اے کی جانب سے تجرباتی استعمال کے طور پر تصدیق شدہ ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    ڈی جی نیشنل کونسل آف آرٹس ڈاکٹر فوزیہ سعید ٹریفک حادثہ میں زخمی