شہریوں کی بڑی مشکل حل۔۔ رجسٹری انتقال کے لئے فیس آن لائن جمع ہو گی

Jul 05, 2021 | 17:46:PM
شہریوں کی بڑی مشکل حل۔۔ رجسٹری انتقال کے لئے فیس آن لائن جمع ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے فرد و انتقال کے حصول کیلئے آن لائن ادائیگی کی سہولت متعارف کروادی، شہری گھر بیٹھے بذریعہ انٹرنیٹ بنکنگ یا ایم ٹی ایم کے ذریعے فیسوں کی ادائیگی کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فرد و انتقال کی فیس ادائیگیوں کے لئے خوار ہونے والے افراد کے لئے اچھی خبر، اب گھر بیٹھے موبائل کھولیں اور فیس کی بذریعہ آن لائن ادائیگی کریں۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اراضی ریکارڈ خدمات کے حصول کیلئے ای پیمنٹ نظام متعارف کروا دیا۔
 شہریوں کی سہولت کے پیش نظر فرد ، انتقالات کی فیس اور متعلقہ ٹیکسز کی ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگی کے لئے آن لائن سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔شہریوں کو فرد و انتقالات کی فیس جمع کروانے کے لئے اب بینک کی قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا۔
 اراضی ریکارڈ سنٹر سے فرد یا انتقال کے چالان سمیت آن لائن فرد کے حصول کےلئے موبائل فون پر انٹرنیٹ بینکنگ یا اے ٹی ایم کے استعمال سے اب ادائیگی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ آن لائن سروس کو آج سے باقائدہ آپریشنل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیروزگار اساتذہ کے لئے خوشخبری۔۔ 15 ہزار ڈیلی ویجز ٹیچر بھرتی کرنیکا فیصلہ