اسلحہ بیچنے و خریدنے والوں کے لئے نیا شکنجہ تیار 

Jul 05, 2021 | 18:12:PM

(24 نیوز) پولیس کا اسلحہ بیچنے والوں کے لئے موبائل ایپ بنانے کا فیصلہ، موبائل ایپ سے اسلحہ بیچنے اور خریدنے والے کا ریکارڈ پولیس کے پاس پہنچ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کے لئے ایپ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ گولی پستول یا بندوق جو بھی بکے گی آن لائن دیکھی جا سکے گی، موبائل ایپ اسلحہ ڈیلروں کو دی جائے گی، تمام اسلحہ ڈیلر موبائل ایپ پر اسلحہ کی فروخت کرنے والے کا ریکارڈ مرتب کریں گے۔
دوسری جانب سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ آن لائن ایپ سے پولیس کو فوری پتہ چل جائے گا کہ اسلحہ کس نے خریدا، اسلحہ کا ریکارڈ موبائل ایپ میں نہ دینے والے اسلحہ ڈیلروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، اسلحہ کی خریدو فروخت کو کنٹرول کر کے کرائم پر بھی کنٹرول ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شہریوں کی بڑی مشکل حل۔۔ رجسٹری انتقال کے لئے فیس آن لائن جمع ہو گی

مزیدخبریں